نوازشریف کے دل کا سائز معمول سے بڑا اور پٹھے موٹے ہوگئے: معالجین

لاہور: سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کا پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں طبی معائنہ کیا گیا۔ نوازشریف کو سخت سیکیورٹی میں کوٹ لکھپت جیل سے پی آئی سی لایا گیا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے۔ سابق وزیراعظم کی پی آئی سی آمد پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے اور عام مریضوں کا داخلہ بند کردیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نوازشریف کے خون کے نمونے لیے گئے اور ان کا ایکو ٹیسٹ کیا گیا۔