اپوزیشن لیڈر شہباز شریف پی اے سی چیئرمین رہیں گے یا نہیں ؟ فیصلہ آج سنایاجائے گا
اسلام آباد: اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کی بطور چیئرمین پی اے سی تقرری سے متعلق محفوظ فیصلہ آج سنایاجائے گا، عدالت نے 17 جنوری کو فیصلہ محفوظ کیا تھا ، ریاض حنیف ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف پی اے سی چیئرمین کےعہدے کے اہل نہیں۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ میں شہبازشریف کی بطور پبلک اکاؤنٹس کمیٹی (پی اے سی) کے چیئرمین تقرری کے خلاف درخواست پر محفوظ فیصلہ آج 12بجے کے بعد سنایا جائے گا، فیصلہ ڈویژن بینچ پرمشتمل جسٹس اطہرمن اللہ اورجسٹس محسن اخترسنائیں گے۔
اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کے بطور پی اے سی چیئرمین کا مستقبل ہائی کورٹ کے حکم پر منحصر ہے جبکہ ریاض حنیف ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ شہبازشریف پی اے سی چیئرمین کے عہدے کے اہل نہیں