قائداعظم ایپرل پارک پنجاب کی صنعتی ترقی میں اہم کردا ر ادا کرے گا،خادم حسین
پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین سینئر نائب صدر خادم حسین ایگزیکٹو ممبرلاہور چیمبرز آف کامرس نے کہا ہے کہ قائداعظم ایپرل پارک پنجاب کی صنعتی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گا لاہور سے 40کلومیٹر کے فاصلے پر1500ایکڑسے زائد رقبے پر قائداعظم ایپریل پارک میں غیر ملکی سرمایہ کاربھی دلچسپی لے رہے ہیں ایپریل پارک کے منصوبے پر عملددرآمد سے ٹیکسٹائل سیکٹر کو فروغ ملے گا ٹیکسٹائل سیکٹر قومی معیشت میں کلیدی حیثیت رکھتا ہے ۔اس شعبہ کی ترقی سے بالواسطہ اور بلاواسطہ روزگا ر کے لاکھوں نئے مواقع پیدا ہونگے ان خیالات کااظہار انہوں نے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔خادم حسین نے کہا کہ قائداعظم ایپرل پارک ،سپیشل اکنامکس زونز، اور انڈسٹریل اسٹیٹس سے صوبہ میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ۔قائداعظم ایپرل پارک میں ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ٹریننگ سنٹر کے قیام کا منصوبہ خوش آئند ہے جس سے انڈسٹری کی ضروریات کے مطابق لیبر کو تربیت ملے گی اور 200ایکڑ پر لیبر کالونی کے قیام سے لیبر کو انڈسٹری کے قریب ہی رہائشی سہولیات بھی دستیاب ہونگی ۔جس سے صنعتوں کا پہیہ مسلسل رواں دواں رہے گا اور صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔