دوسرا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
ڈربن: پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیریز کا دوسرا ون ڈے ڈربن میں کھیلا جارہا ہے جس کے لیے جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ڈربن میں کھیلے جانے والے دوسرے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ پاکستان کو 5 میچز کی سیریز میں 0-1 کی برتری حاصل ہے۔ پہلے ون ڈے میں جنوبی افریقہ نے 267 رنز کا ہدف دیا تھا۔ ہاشم آملہ نے ناقابل شکست شاندار سنچری اسکور کی جبکہ اوپنرز نے 82 رنز کا شاندار آغاز فراہم کیا۔ ہینڈرکس نے 45 رنز کی شاندار اننگز کھیلی۔ ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے بیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنرز فخر زمان اور امام الحق نے 45 رنز کا عمدہ آغاز فراہم کیا۔