وفاقی حکومت سنجیدہ ہے تو سندھ حکومت کی مدد کرے: سعید غنی
کراچی: صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ کے سی آر منصوبے کو سندھ حکومت نے زندہ رکھا۔ منصوبے میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔ وفاقی حکومت سنجیدہ ہے تو سندھ حکومت کی مدد کرے۔ تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ کے وزیر بلدیات سعید غنی کا کہنا ہے کہ کسی بھی شخص پر الزام ہے تو وہ مجرم ثابت نہیں ہوتا، مہنگائی بڑھ رہی ہے، پیٹرول، بجلی اور گیس مہنگی کردی گئی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سی پیک میں بڑے بڑے منصوبوں کو شامل کروایا، کے سی آر منصوبے کو سندھ حکومت نے زندہ رکھا۔ منصوبے میں وفاقی حکومت کو کردار ادا کرنا چاہیئے۔ وفاقی حکومت سنجیدہ ہے تو سندھ حکومت کی مدد کرے۔