پاکستان سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے، ڈاکٹر عارف علوی
صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف فیاض بن حامد رقادالردیلی نے ملاقات کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سعودی عرب سے برادرانہ تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے سعودی مسلح افواج کے چیف آف جنرل سٹاف کو نشان امتیاز دینے کی تقریب ہوئی جس میں صدر مملکت نے انہیں نشان امتیاز ملٹری سے نوازا تقریب میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل زبیر محمود حیات نے شرکت کی۔