ٹرمپ کے مواخذے کی کارروائی آج شروع ہو رہی ہے
امریکی سینیٹ میں آج صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف مواخذے کی کارروائی شروع ہورہی ہے۔امریکہ کی 100 رکنی سینیٹ صدر کو سزا دینے اور انہیں اختیارات کے ناجائز استعمال او ر کانگریس کے معاملات میں مداخلت پر عہدے سے ہٹانے کا فیصلہ کرے گی۔ مواخذہ ختم کرنے کے لئے رائے شماری بھی کی جاسکتی ہے۔اس سے پہلے ڈیمو کریٹس نے سینیٹ سے ریپبلکن صدر کو امریکی جمہوریت اور قومی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کیا تھا۔