اسلام آباد پولیس میں تقرری وتبادلے

اسلام آباد: ملکی دارالحکومت کے محکمہ پولیس میں نئی تقرری و تبادلے ہوئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس میں ایس ایس پی خالد رشید کو ایس ایس پی لااینڈ آرڈر تعینات کردیا گیا۔ جبکہ ایس پی عثمان ٹیپو اے آئی جی آپریشنز اور ملک نعیم ایس پی ڈی تعینات ہوگئے۔ اسی طرح حمزہ ہمایوں ایس پی ٹریفک اور عبدالرزاق کو ایس پی ایس ایس جی تعینات کردیا گیا۔ ارشد محمود ایس پی انوسٹی گیشن اور زبیر شیخ ایس پی اے آر یو تعینات ہوگئے۔ چیف کمشنر آفس سے تمام تعیناتیوں کا نوٹی فکیشن جاری کردیا گیا ہے۔