سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اجلاس آج طلب
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کے طلب کیے جانے والے اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیاگیا ۔جاری کردہ ایجنڈے کے تحت نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف میٹرولوجی کے قیام کا بل قومی اسمبلی میں پیش کیا جائے گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں پاکستان آرڈیننس فیکٹریزترمیمی بل وزیردفاعی پیداوارپیش کریں گے۔ ایوان میں اینٹی ریپ انوسٹی گیشن اینڈ ٹرائل ترمیمی آرڈیننس بھی پیش جائے گا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ انسٹی ٹیوٹ آرڈیننس بھی ایوان میں پیش کیا جائے گا۔ملائیشیا کے شہریوں سے ویزا توسیع میں فیس کی وصولی کے بارے میں توجہ دلاوَ نوٹس بھی ایجنڈے کا حصہ ہے۔ وقفہ سوالات بھی اجلاس کا حصہ ہے۔