مولانا فضل الرحمان کو بھی اپنی رسیدیں دینی ہیں: فردوس عاشق

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن نے (ن) لیگ اورپیپلزپارٹی سے بھی رسدیں طلب کی ہیں، مولانا کو بھی اپنی رسیدیں دینی ہیں۔ لاہورمیں منسٹر ہائر ایجوکیشن راجا یاسر ہمایوں کےہمراہ میڈیا سےگفتگوکرتےہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ استعفوں سے شروع ہونے والی احتجاجی سیاست اب اسرائیل مردہ باد تک پہنچ گئی ہے، اسرائیل مردہ باد کےنعرے سے مولانا اپنی ڈوبتی کشتی کو سہارا نہیں دے سکتے، پی ڈی ایم نہ پاس کررہی ہے اورنہ برداشت۔