امریکا آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا: جوبائیڈن
واشنگٹن: امریکی صدر جوبائیڈن نے کہا ہے کہ امریکا آنے والے مسافروں کو قرنطینہ میں رہنا ہوگا۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جوبائیڈن نے کہا کہ کورونا سے اموات کی تعداد اگلے ماہ 5 لاکھ سے بڑھ سکتی ہے، وائرس پر قابو پانے میں کچھ مہینے لگیں گے لیکن کورونا سے متعلق پلان تمام امریکیوں کو مل کر کامیاب بنانا ہے۔