کراچی میں مبینہ پولیس مقابلہ، ہنڈا سوک گینگ کے 3 ملزمان گرفتار

کراچی میں مبینہ پولیس مقابلے میں ہنڈا سوک گینگ کے 3 ملزمان گرفتار اور 4 فرار ہو گئے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزمان نے گلستان جوہر بلاک 11 کے قریب بنگلے میں ڈکیتی کی، پولس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کا تعلق ہنڈا سوک گینگ سے ہے، گرفتار ملزمان میں وسیم عرف کمانڈو، جاوید شفیق اور امین شامل ہیں۔