پنجاب حکومت نے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے
لاہور : پنجاب حکومت نے 888 افراد کے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے ، ان افراد میں قبضہ مافیا،بدمعاش اورمختلف گینگز شامل ہیں، بد معاش اور قبضہ مافیا کے زیراستعمال غیر قانونی اسلحہ موجود ہونے کا انکشاف ہوا تھا۔ تفصیلات کے مطابق پنجاب حکومت نے بڑافیصلہ کرتے ہوئے 888افرادکے اسلحہ لائسنس منسوخ کردیئے ، ان افرادمیں قبضہ مافیا،بدمعاش اورمختلف گینگز شامل ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ رپورٹ وفاقی حکومت کوبھی بھجوادی گئی، بدمعاش،قبضہ مافیا کےزیراستعمال غیرقانونی اسلحہ موجود ہونے کا انکشاف ہواتھا، قانون نافذ کرنیوالےاداروں کیجانب سےرپورٹ پنجاب حکومت کوارسال کی گئی تھی۔ وزیرقانون پنجاب نے پولیس کو بدمعاشوں اور قبضہ مافیاسےمتعلق بڑاٹاسک دےدیا، صوبے بھرمیں قبضہ مافیا،بدمعاشوں کی گرفتاریوں کیلئے3ہفتوں کاٹاسک دیا گیا ہے۔