عثمان بزدار کی زیر صدارت کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس
وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیر صدارت کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس ہوا، اجلاس میں کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی اوردیگر امور پر تفصیلی بریفنگ پیش کی گئی۔
کو آپریٹو سوسائیٹز ایکٹ 1925میں 96سال کے بعد دور حاضر سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 24 ضروری تک ترامیم اورکو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ ہاؤسنگ سوسائیٹزمیں لینڈ ریکار ڈکی کمپیوٹرائزیشن کا فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا بارانی علاقوں کیلئے بلاسود ٹریکٹر سکیم لانچ کرنے کاحکم دیا ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی کو آپریٹوڈیپارٹمنٹ کو لائیوسٹاک کے فروغ کیلئے ترجیحی بنیادوں پر قرضے فراہم کرنے کی ہدایت کی۔پنجاب پراونشل کو آپریٹو بنک میں ضروری خالی آسامیوں پر بھرتی کا اصولی فیصلہ کیا گیا۔وزیراعلیٰ کا کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کوکمرشل اراضی کے استعمال کا قابل عمل پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔ریگل چوک میں 4کنال اراضی پر کمرشل بلڈنگ پارکنگ پلازہ بنانے کی تجویز کا جائزہ لیا گیا۔کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی واگزار اراضی سیاحت کیلئے استعمال کرنے پربھی غور کیا گیا۔
وزیر اعلی کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی 60ارب روپے کی36واگزار کرائی گئی ہیں۔کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ کی 112قیمتی پراپرٹیزکوبہتر استعمال کیلئے پیش کرے گا۔کمرشل پراپرٹیز کو نیلام عام کے ذریعے فروخت کرنے کیلئے کارروائی جاری ہے۔کاشتکاروں کی سہولت کیلئے پنجاب میں 21فارم سروسز سینٹر بحال کیے جارہے ہیں۔مری،کوہٹہ اورکوٹلی ستیاں میں گذارا فارسٹ کو آپریٹو سکیم فعال کی جائے گی۔کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ1ارب53کروڑ کے قرضوں سے 98.7فیصد وصولیاں کرچکا ہے۔
232ہاؤسنگ سوسائیٹز کی جیو ٹیگنگ بھی کی جائے گی۔ فراڈ کے سدباب کیلئے کو آپریٹو ڈیپارٹمنٹ ہاؤسنگ سوسائیٹز میں بائیو میٹرک سسٹم نافذ کیا جارہاہے۔پنجاب پراونشل کو آپریٹو بنک میں ٹرانزیکشن مانیٹرنگ سسٹم نافذ کیا جائے گا۔اجلاس میں صوبائی وزیر قانون راجہ محمد بشارت،پرنسپل سیکرٹری وزیراعلیٰ،سیکرٹری کو آپریٹواوردیگر متعلقہ حکام کی شرکت کی۔