کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ارب ڈالر ہوگیا: اسٹیٹ بینک
رواں مالی سال کے دوران ملکی کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ارب ڈالر ہوگیا۔اسٹیٹ بینک کے مطابق جولائی سے دسمبر 2021 کے دوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 9 ارب ڈالر ہوگیا، گزشتہ مالی سال کے 6 ماہ میں یہ خسارہ ایک اعشاریہ 2ارب ڈالر سرپلس تھا۔دسمبر 2021 میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 اعشاریہ 93 ارب ڈالر تھا، دسمبر 2020 میں خسارہ 60 کروڑ 29 لاکھ ڈالر تھا گزشتہ مالی سال کے دوران ملک کا کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ 1 اعشاریہ 91 ارب ڈالر تھا۔
ماہرین کہتے ہیں کے حکومت نے بڑھتے خسارے کو کم نہ کیا تو معیشیت مزید کمزور ہوجائے گی۔