شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 3 بچے جاں بحق
شانگلہ کے علاقہ الپوری میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث مکان گرگیا جس کے ملبے تلے دب کر 3 بچے جاں بحق ہوگئے۔شانگلہ میں لینڈ سلائیڈنگ سے 9 افراد ملبے تلے دب گئے۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی پڑوسی اور امدادی ادارے جائے حادثہ پہنچے۔ انہوں نے 3 بچوں کی لاشیں اور 6 زخمیوں کو نکالا اور انہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے ضلعی انتظامیہ اور ریسکیو اداروں کو آپریشن میں مزید تیزی لانے اور اعلی حکام کو کارروائیوں کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ ملبے تلے دبے افراد کی بازیابی کے لئے تمام وسائل بروئےکار لائےجائیں، واقعے میں زخمی ہونے والوں کو بہترین طبی فراہم کی جائے۔