مری میں اب تک سیاحوں کی ایک ہزار 355 گاڑیاں موجود ہیں: چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی
چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نے کہا ہے کہ صبح سے اب تک مری میں 368 گاڑیاں داخل اور 142 نکلی ہیں جب کہ اب تک سیاحوں کی ایک ہزار 355 گاڑیاں موجود ہیں۔انہوں نے کہا کہ برفباری مری میں سیاحوں کی صرف 8 ہزار گاڑیوں کے داخلہ کی اجازت ہے، شام 5 سے صبح 5 بجے تک سیاحوں کے مری داخلہ پر مکمل پابندی ہو گی۔ان کا کہنا تھا کہ برف ہٹانے کےلیے مشینری کے ساتھ ٹریفک اہلکار تعینات ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے برفباری اور بارشوں کے پیش نظر متعلقہ اداروں کو الرٹ رہنے کا حکم دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ مری اور رابطوں سڑکوں سے فوری طور پر برف ہٹانے کا بندوبست کیا جائے۔ مری میں گاڑیوں کی مقررہ تعداد سے زیادہ آمد پر پابندی یقینی بنائی جائے۔
عثمان بزدار نے کہا کہ انتظامی افسران دفتروں سے نکل کر فیلڈ میں حالات پر نظر رکھیں۔