وزیر داخلہ نے مریم نواز کی وطن واپسی کا باقاعدہ اعلان کر دیا

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ نے کہا کہ مریم نواز 28 جنوری کو وطن واپس پہنچیں گی۔ رانا ثناءاللہ نے بتایا کہ مریم نواز 27 جنوری کو لندن سے دبئی کے لیے روانہ ہوں گی اور 28 جنوری کی شام 5 بجے لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچیں گی۔ یاد رہے کہ مریم نواز 6 اکتوبر کو بیرون ملک روانہ ہوئی تھیں جبکہ 6 جنوری کو نواز شریف کے معالج ڈاکٹر عدنان نے بتایا تھا کہ مریم نواز کا جینیوا میں گلے کا تین گھنٹے طویل آپریشن کیا گیا۔ مریم نواز سرجری کیلئے اپنے والد کے ہمراہ لندن سے جینیوا پہنچی تھیں۔