میڈیا کےبعض حلقوں کی بغیرثبوت کے گیلانی خاندان کی کردارکشی افسوسناک ہے۔ وزیراطلاعات قمرزمان کائرہ
لالہ موسی میں میڈیا اوروفود سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نےکہاکہ سید یوسف رضاگیلانی کےدور میں ملک میں ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے جبکہ میڈیا کےبعض حلقوں کی جانب سے بغیرثبوت کے گیلانی خاندان کی کردارکشی انتہائی افسوسناک ہے۔ وزیر اطلاعات قمرزمان کائرہ نے کہا کہ پیپلزپارٹی کےخلاف سازشیں کرنے والوں کومنہ کی کھانی پڑی۔انہوں نے کہا کہ ملتان کاضمنی الیکشن پیپلزپارٹی کےحق میں عوامی ریفرنڈم ہے اور ضمنی الیکشن کی طرح پیپلزپارٹی آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی حاصل کرے گی۔انہوں نے واضح کیا کہ چیف الیکشن کمشنر کی زیرنگرانی آئندہ عام انتخابات بھی شفاف اورمنصفانہ ہوں گے۔