حکمران اتحاد اور مسلم لیگ ن نے نگران سیٹ اپ کے قیام کے لیے ناموں پر غور شروع کر دیا،مسلم لیگ نواز نے انتخابات نومبر کے پہلے عشرے میں کرانے کی تجویز دے دی ہے
ذرائع کے مطابق حکمران اتحاد اور اپوزیشن جماعت مسلم لیگ ن نے نگران سیٹ اپ کے قیام کے لیے مختلف ناموں پر غور شروع کر دیا ہے۔ دونوں جماعتوں نے اس بات کا فیصلہ کیا ہے کہ آئندہ نگران سیٹ اپ غیر جانبدار ہونا چاہیے تاکہ شفات انتخابات ہو سکیں۔ دونوں جماعتوں کے درمیان نگران سیٹ اپ کے قیام کیلئے مذاکرات کا بھی جلدامکان ہے۔ مسلم لیگ نواز کی جانب سے یہ فیصلہ کیا گیا ہے کہ وہ نگران حکومت کے قیام کیلئے پارلیمنٹ سے باہر تمام جماعتوں کواعتماد میں لے گی۔ مسلم لیگ نواز نے حکومت کو تجویز دی ہے کہ نومبر کے پہلے عشرے میں عام انتخابات کرائے جائیں۔ مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے وقت نیوز سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ نگران سیٹ اپ کیلئے کوئی خفیہ مذاکرات نہیں ہو رہے