ہالی ووڈ فلم مین آف سٹیل کا ٹریلرریلیز کر دیا گیا فلم آئندہ سال نمائش کے لئے پیش کی جائے گی
مین آف سٹیل کی کہانی ایک ایسے نوجوان کی ہے جسے بچپن میں ختم ہوتے ہوئے ایک سیارے سے زمین پر بھیج دیا جاتا ہے،اس خلائی بچے کو کینساس کے گاؤں میں رہنے والاایک جوڑا گود لے لیتاہے،بعد میں یہ نوجوان اپنے گھر کو ایک دھوکے باز شیطان سے بچانے کے لئے اپنے اندر موجود غیر معمولی طاقت کا استعمال کرتاہے،مین آف سٹیل کے ڈائریکٹر زیک سنائیڈر ہیں جبکہ ہنری کیول ایمی ایڈمز مائیکل شینون نے فلم میں اہم کردارادا کیا ہے،مین آف سٹیل آئندہ سال جون میں نمائش کے لئے پیش کی جائے گی۔