ایران نے الزام عائد کیا ہے کہ شام میں دہشتگردی کی کارروائیوں کے پیچھے امریکہ اور اسکے اتحادیوں کا ہاتھ ہے۔
ایران کی سکیورٹی اور خارجی امور کمیٹی کے چیئرمین الہ دین بورجیردی نے میڈیا سے گفتگو میں کہا ہے کہ شام میں ہونے والے حملوں میں امریکی انٹیلی جنس ایجنسی، اسکے مغربی اور عرب اتحادیوں کا ہاتھ ہے جبکہ اسرائیل بھی اس میں ملوث ہے۔ ادھر ایران کے قانون دانوں نے شام کی حمایت کو فلسطینی مزاحمت کاروں کی حمایت قرار دیا ہے، انکا کہنا تھا کہ شام ملک میں ہونے والی سازشوں کا مقابلہ کر رہا ہے۔ واضح رہے کہ شام میں پُرتشدد کارروائیوں میں ہزاروں افراد اور سکیورٹی فورسز کے اہلکار اپنی جانیں گنوا چکے ہیں جبکہ باغیوں نے وزیر دفاع کے قتل کی ذمہ داری قبول کرتےہوئے مزید کارروائیوں کی دھمکی بھی دی ہے۔