بھارت میں حکمران اتحاد کے صدارتی امیدوار پرناب مکھر جی ملک کے تیرہویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔
بھارتی صدرکےانتخاب کیلئےایوان زیریں لوک سبھا اور ایوان بالا راجیہ سبھا کے سات سو چھہتر ارکان اور اٹھائیس ریاستوں نے انتخابی کالج میں حصہ لیا۔ صدارتی انتخاب کی پولنگ میں حکمران اتحاد کے چھہتر سالہ پرناب مکھرجی نے پورنو سنگما کو واضح اکثریت سے شکست دی۔چونسٹھ سالہ پورنو سنگما عقیدے کے لحاظ سے عیسائی ہیں۔ پرناب مکھر جی نے ستر فیصد ووٹ حاصل کئے اور آئندہ مدت کیلیے بھارت کےصدر منتخب ہوگئے۔کانگریس سے تعلق رکھنے والے پرناب مکھر جی کوملک کی تمام قابل ذکر سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل تھی۔ نئے صدر پچیس جولائی کو صدارت کا حلف اٹھائیں گے۔ بنگال سےتعلق رکھنے والے پرناب مکھر جی کے صدر بننے پر بنگال سمیت ملک کے دیگر علاقوں میں انکے حامیوں نے جشن منایا اور بھنگڑے ڈالے۔