حکومت آئین کی بالادستی پریقین رکھتی ھے جبکہ آئین میں واضح ھےکہ ملک کےمنتخب نمائندے ہی ریاست کےامورچلائیں گے۔ وزیراعظم راجہ پرویزاشرف
وزیراعظم راجہ پرویز اشرف سےوزیر قانون فاروق ایچ نائیک نے ملاقات کی۔ ملاقات میں اعلٰی عدالتوں میں زیرسماعت مقدمات سےمتعلق امور پر مشاورت کی گئی۔ اس موقع پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت قانون کی بالادستی پریقین رکھتی ھے جبکہ آئین میں واضح ہےکہ ملک کےمنتخب نمائندے ہی ریاست کےامورچلائیں گے۔انہوں نے کہا کہ وہ نہ صرف عدلیہ کی آزادی پر یقین رکھتے ہیں بلکہ آزاد عدالتی نظام کے بھی حامی ہیں۔ ملاقات میں وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ فاٹامیں بلدیاتی انتخابات سےمتعلق قانون سازی کےامورپرمشاورت مکمل کرلی گئی ہے جبکہ وہاں مقامی حکومتوں کے قیام سے ترقیاتی منصوبوں پرعملدرآمد میں مددملےگی۔وزیرقانون نےوزیراعظم کو آگاہ کیا کہ انسداد دہشتگردی کے موجودہ قانون میں کئی سقم ہیں جس سے دہشت گرد فائدہ اٹھا رہے ہیں جبکہ تکنیکی نقائص سے وکلا صفائی بھی فائدہ اٹھاتے ہیں جسے دور کرنے کے لئے کام جاری ہے۔وزیر اعظم نے انسداد دہشتگردی کےنئےقانون سےمتعلق پیشرفت پراطمینان کا اظہار کیا۔ وزیراعظم کو وزیرقانون نے بجلی و گیس کی چوری کے خلاف قانون سازی پر بریفنگ دیتے ھوئے بتایا کہ واپڈا کے ایک اعشاریہ تین ارب روپے بجلی چوری کی مد میں پھنسے ہوئے ہیں جس پر وزیراعظم نے ہدایت کی کہ بجلی چوروں کیخلاف قانون سازی جلد سے جلد مکمل کی جائے۔