1122 نے عید تعطیلات کے دوران 8265 افراد کو ریسکیو کیا

ریسکیو 1122 نے عید الفطر کی چھٹیوں میں 8265 ایمرجنسی متاثرین کو ریسکیو کیا۔ پنجاب نے تمام اضلاع میں عید تعطیلات میں 3602 ٹریفک حادثات، 2405 میڈیکل، 71 آتشزدگی، 12 عمارتیں منہدم ہونے کے واقعات، 257 جرائم کے واقعات، 24 ڈوبنے کے واقعات اور 662 دیگر ایمرجنسی کی اقسام پر ریسپانڈ کیا۔