چترال اورسکردومیں سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں پاک فوج کا ریسکیوآپریشن جاری ہے کورغ اوربوانی میں 60افرادکوایم آئی سترہ ہیلی کاپٹرکے ذریعے محفوظ مقامات پرمنتقل کردیاگیا

آئی ایس پی آرکے مطابق چترال اورسکردومیں سیلاب متاثرین کی امداد اورمتاثرین کومحفوظ مقامات پرمنتقل کرنے کے لئے پاک فوج سرگرم عمل ہے، پاک فوج کے ایم آئی سترہ ہیلی کاپٹرکی مدد سے ساٹھ افرادکوریسکیو کیاگیاہے، ریسکیوکئے گئے افرادمیں بزرگ، بچے اورمریضوں کے علاوہ سیاح بھی شامل ہیں، متاثرین کی مدد اورپھنسےافرادکونکالنے کےلئے پاک فوج کے ہیلی کاپٹرمسلسل چکرلگاررہے ہیں تاکہ کسی بھی قسم کے جانی نقصان سے بچا جاسکے۔