ہالی وڈ کے اداکار براڈ پٹ نے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنی اہلیہ انجلینا جولی اور بچوں کے نام کا ٹیٹو بنوا لیا

اداکار براڈ پٹ کی اپنی اہلیہ اداکارہ انجلینا جولی اور بچوں کے ہمراہ سیرو تفریح کی تصاویر سامنے آگئیں ہے۔تصاویر میں براڈ پٹ کےبازو پرایک نیا ٹیٹو دیکھا جا سکتا ہے۔ ٹیٹو کی ایک جانب انگریزی کا حروف تہجی اے جبکہ دوسری جانب ایم، پی، زی اور دیگر حروف لکھے ہیں۔ دراصل یہ انجلینا جولی اور ان کے بچوں کے ناموں کے ابتدائی حروف ہیں۔ اداکار براڈ پٹ ٹیٹوبنوانے کے شوقین سمجھے جاتےہیں انہوں نےبازو اور پنڈلی پر بھی ٹیٹو بنوا رکھا ہے۔