برطانیہ کی برمنگھم یونیورسٹی کو لائبریری میں قرآن پاک کا قدیم ترین نسخہ ملا ہے،

خبر ایجنسی کے مطابق قرآن پاک کا یہ قدیم نسخہ برمنگھم یونیورسٹی کی لائبریری میں تقریباً ایک صدی سے پڑا ہوا تھا۔یونیورسٹی انتظامیہ کے مطابق یہ نسخہ مشرق وسطیٰ کی کتابوں اور دیگر دستاویزات کے ساتھ پڑا ہوا تھا اور کسی نے اس کی پہچان نہیں کی تھی،اس نسخے کو ایک پی ایچ ڈی کرنے والے طالب علم نے دیکھا اور پھر فیصلہ کیا گیا کہ اس کا ریڈیو کاربن ٹیسٹ کرایا جائے۔ جب یہ ٹیسٹ کیا گیا تو اس کے نتیجے نے سب کو حیران کردیا۔آکسفرڈ یونیورسٹی کے ریڈیو کاربن ایکسلیریٹر یونٹ میں کیے گئے ٹیسٹ سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ یہ نسخہ بھیڑ یا بکری کی کھال پر لکھا گیا ہے۔ یہ قدیم ترین نسخوں میں سے ایک ہے۔
اس ٹیسٹ سےیہ نسخہ سن 568 اور 645 کے درمیان کا ہے۔