وزیراعظم نے چترال کے سیلاب زرہ علاقے کا فضائی دورہ کیا، متاثرین سے ملاقات کی جبکہ زرعی قرضے معاف کر دیئے

وزیراعظم نواز شریف اسلام آباد سے قومی ائیر لائن کی عام پرواز کے ذریعے چترال پہنچے ۔اس موقعے پر گورنر خیبر پی کے سردار مہتاب عباسی بھی ان کے ساتھ تھے ۔ چترال ائیرپورٹ پر وزیراعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے وزیراعظم کا استقبال کیا ۔ جس کے بعد محمد نواز شریف نے چترال کے متاثرہ علاقوں کا فضائی دورہ لیا ۔اور سیلاب کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ بعد میں انتظامیہ کی جانب سے وزیراعظم کو سیلاب کی صورتحال پر بریفنگ بھی دی گئی ۔ اور ہونے والے نقصانات سے آگاہ کیا ۔اس موقعے پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پوری قوم مصیبت کی گھڑی میں سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے ۔ ان کی بحالی کیلئے ہرممکن اقدامات کیے جائیں گے ۔ وزیراعظم نے سیلاب زدہ علاقوں میں متاثرین سے ملاقات بھی کی اور ان کے مسائل سنے ۔ محمد نواز شریف نے متاثرین کو مسائل کے حل کی یقین دہانی بھی کرائی