تحریک انصاف کے قومی کنونشن کی ویڈیو منظر عام پر آگئی، عمران خان نے اختلافات رکھنے والے رہنماؤں کو کھری کھری سنادیں

Jul 22, 2016 | 18:42

وقت نیوز نے تحریک انصاف کے قومی کنونشن کی ویڈیو حاصل کرلی۔۔۔عمران خان نے کنونشن سے خطاب میں کہا کہ پارٹی کے انتخابات نہیں ہوئے مگر تنظیم سازی مکمل کرنے جا رہے ہیں۔ کپتان نے کارکنوں کو پیشگی فیصلہ تسلیم کرنے کی تنبہیہ کی اور اعتراض کرنے والے کارکنوں اور رہنماؤں کو راستہ بتادیا۔۔۔۔ عمران خان نے کہا کہ جنہیں پارٹی عہدوں کی تقسیم پر اعتراض ہے وہ کسی اور سیاسی جماعت میں چلے جائیں ، یا اپنی سیاسی جماعت بنالیں۔۔۔۔عمران خان نے کہا کہ پارٹی کے فیصلوں پر تنقید کرنے والوں کو آخری وارننگ دے رہا ہوں، عام انتخابات دو ہزار اٹھارہ میں ہوئے تو پارٹی انتخابات ضرور کروائے جائیں گے ۔۔

مزیدخبریں