پاکستان میں جتنے یوٹرن ہیں،وہاں عمران خان کی تصویرلگا دینی چاہیے،صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف

سرگودھا اورسلانوالی میں جلسوں سے خطاب میں صدرمسلم لیگ ن شہبازشریف عمران خان پرخوب برسے، کہا کہ جھوٹے خان نے پانچ سال جھوٹ بولنے کے سوا کچھ نہیں کیا،الزام خان ایک روزایک بات کرتا ہے اوریوٹرن لے لیتا ہے،پاکستان میں جتنے یوٹرن ہیں وہاں عمران خان کی تصویرلگا دینی چاہیے،انھوں نے کہا کہ پاکستان کوایٹمی قوت بنانے والے نوازشریف کوبیٹی سمیت جیل کی سلاخوں کےپیچھے دھکیل دیا گیا، نوازشریف اپنی بیماراہلیہ کوچھوڑ کرپاکستان واپس آئے،پچیس جولائی کوعوام نے ووٹ کی طاقت سے نوازشریف کوباہرلانا ہے،شہبازشریف کا کہنا تھا کہ عمران خان کے جلسے میں خالی کرسیاں ہوتی ہیں،پشاورکھنڈربن چکا ہے،پشاورمیٹرومیں چالیس ارب کی کرپشن ہوئی،کیاعوام پشاورکی طرح پنجاب کوبرباد ہوتا دیکھ سکتے ہیں؟مسلم لیگ ن اقتدارمیں آکرپاکستان کوعظیم ملک بنائے گی۔