مریم نوازشریف کے اڈیالہ جیل جانے کے بعد ٹویٹر ہینڈل سے پہلا ٹویٹ سامنے آگیا
مریم نواز کے جیل جانے کے بعد ٹویئٹرہینڈل سے پہلا پیغام سامنے آگیا، مریم نواز کے اکاؤنٹ سے فیض احمد فیض کے اشعار ٹوئیٹ کئے گئے، جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا وہ شان سلامت رہتی ہے، یہ جان تو آنی جانی ہے اس جاں کی تو کوئی بات نہیں، گر بازی عشق کی بازی ہے جو چاہو لگا دو ڈر کیسا، گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں، ٹوئیٹ کے آخر میں ووٹ کو عزت دو کا نعرہ بھی درج کیا گیا ہے، مریم نواز کی تیرہ جولائی کو گرفتاری کے بعد یہ سب سے پہلا ٹوئیٹ منظر عام پر آیا ہے۔
جس دھج سے کوئی مقتل میں گیا، وہ شان سلامت رہتی ہے۔
یہ جان تو آنی جانی ہے، اس جاں کی تو کوئی بات نہیں۔
گر بازی عشق کی بازی ہے، جو چاہو لگا دو ڈر کیسا۔
گرجیت گئے تو کیا کہنا، ہارے بھی تو بازی مات نہیں۔#VoteKoIzzatDo #ووٹ_کو_عزت_دو— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) July 21, 2018