نوازشریف قوم کا پیسہ چوری کرنے پراڈیالہ جیل میں ہیں،ہرکرپشن کرنے والے کوکٹہرےمیں آنا پڑے گا، شاہ محمود قریشی
ملتان میں انصاف لائرزفورم کی تقریب سے خطاب میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قانون واحترام کے بغیرنیا پاکستان نہیں بن سکتا،وکلا پچیس جولائی کواپنا بھرپورکردارادا کریں،،انھوں نے کہا کہ ملک میں کوئی قانون سے بالا نہیں،نوازشریف اڈیالہ جیل میں ہیں،یہ قانونی جنگ تھی جووکلا نے لڑی اورکامیابی حاصل کی،ہرکرپشن کرنے والے کوکہٹرے میں آنا پڑے گا،جب معاشرے میں عدلیہ آزاد ہوگی توکوئی پنجہ آزمائی نہیں کرسکے گا اورقانون توڑنے سے پہلے سوبارسوچے گا،شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ اگرسب کے لئے یکساں قانون ہو اوراسی قانون کے تحت معاشرے چلائے جائیں توملک آگے بڑھ سکتا ہے