ملک بھرمیں مون سون بارشوں کا سلسلہ جاری

Jul 22, 2018 | 09:35

ملک کے مختلف حصوں میں مون سون بادلوں کے برسنے کا سلسلہ جاری ہے،مختلف شہروں میں بارش سے درجہ حرارت میں کمی جبکہ گرمی کا زور ٹوٹ گیا ہےمحکمہ موسمیات کے مطابق آئندہ چوبیس گھنٹے کے دوران مالاکنڈ، ہزارہ، راولپنڈی، گوجرانوالہ،لاہورڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں جبکہ مردان، پشاور، کوہاٹ، سرگودھا، ژوب ڈویژن، بالائی فاٹا اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر بارش کا امکان ہے،تاہم ملک کےدیگرعلاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہیگا۔گزشتہ چوبیس گھنٹےکےدوران بھی ملک کے مختلف علاقوں میں بادل کھل کر برسے،،، لاہور، راولپنڈی، سرگودھا،کوہاٹ، بنوں،قلات، مکران ڈویژن، گلگت بلتستان اور کشمیر میں بارش ہوئی،جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہا۔

مزیدخبریں