ٹورڈی فرانس سائیکلنگ چیمپئن شپ کا تیرہواں مرحلہ سلوواکیہ کے پیٹر ساگن نے جیت لیا

ایونٹ کا تیرہواں راؤنڈ سلوواکیہ کے پیٹر ساگن نے اپنے نام کر لیا،،، تاہم چیمپئن شپ میں برطانیہ کے گرینٹ تھامس کی مجموعی برتری برقرار ہےریس کے دوران ماہرسائیکلسٹ شاندار پرفارمنس دکھاتے رہے، شرکا نے کامیابی کیلئے بھرپور محنت کی تاہم سلوواکیہ کے پیٹرساگن نے ساتھی سائیکل سواروں کو آگے نکلنے کا موقع نہ دیا،انہوں نے 45.2 کلو میٹر کا فاصلہ 3 گھنٹے 45 منٹ اور 55 سیکنڈز میں طے کر کے تیرہواں راؤنڈ اپنے نام کیا۔۔