بحرین کے بدھیا کلب نے پریکٹس میچ میں گرین شرٹس کو شکست دیدی
سنسنی خیز مقابلے کے بعد قومی فٹبال ٹیم کو بحرین کے بدھیا کلب کے خلاف دو کے مقابلے میں ایک گول سے شکست کا سامنا کرنا پڑا، میچ کے آغاز سے ہی دونوں ٹیموں نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا،،دونوں ٹیمیں میچ کے پہلے ہاف تک ایک،ایک گول کرنے میں کامیاب رہیں، تاہم کھیل کے آخری لمحات نے میزبان کلب نے گیند کو گول پوسٹ میں پہنچا کر میچ اپنے نام کرلیا ،،، پاکستان کی طرف سے واحد گول ریاض نے کیا۔