ڈی آئی خان میں دھماکا: پی ٹی آئی امیدواراکرام گنڈاپور سمیت 3 افراد زخمی

ڈی آئی خان: تحریک انصاف کے صوبائی نشست کے لیے امیدوار اور سابق صوبائی وزیر اکرام اللہ گنڈا پور کی قریب کے قریب دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں 3 افراد زخمی ہوگئے۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر (ڈی پی او ) کے مطابق تحصیل کلاچی سے صوبائی نشست کے لیے تحریک انصاف کے امیدوار سردار اکرام اللہ خان گنڈاپور کی گاڑی کے قریب دھماکا ہوا جس میں اکرام اللہ سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔ ڈی پی او کا کہنا ہے کہ اکرام گنڈا پور کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جب کہ زخمیوں میں ان کا ڈرائیور بھی شامل ہے۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اکرام اللہ گنڈاپور اپنے گھر سے نکلے تھے کہ ان کی گاڑی کے قریب زور دار دھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ڈرائیور سمیت 3 افراد زخمی ہوئے۔