چیف جسٹس پاکستان نے گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس تھری منصوبے کا افتتاح کردیا

1998 میں برطانوی کمپنی نے ایس تھری منصوبے پر کام شروع کیا تھا، منصوبے کے تحت ٹریٹمنٹ پلانٹ کے ذریعے سیوریج کے پانی کو صاف کرکے سمندر برد کیا جائے گا،،، ملیر، کورنگی، لیاری، ہارون آباد اور ماڑی پور کے علاقوں کا سیوریج کا پانی صاف کرکے سمندر برد کیا جائے گاایس تھری منصوبے کو کئی سال تک فعال نا بنایا جاسکا تھا،،، تاہم عدالتی مداخلت کے بعد گریٹر کراچی سیوریج پلان ایس تھری منصوبے کے کام میں تیزی آئی اورسالوں سے غیر فعال منصوبہ عدالت کے حکم پرجلد مکمل کیا گیا ،،، سندھ حکومت اور وفاقی حکومت کے مشترکہ فنڈز کے ذریعے منصوبے کو مکمل کیا گیا ، اس منصوبے سے سیوریج کا پانی صاف کرکے سمندر برد کیا جائے گا،،، منصوبے سے قبل بیشترعلاقوں کا سیوریج کا پانی سمندربرد کیا جارہا تھا۔