عمران خان کااکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار

اسلام آباد: چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے خود کش حملے میں اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر گہرے دکھکا اظہار کرتے ہوئے ملوث ڈامہ داروں کو عبرتناک سزا دینے کا مطالبہ کیا ہے۔چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اکرام اللہ گنڈاپور کی شہادت پر گہرے رنج اور دکھ کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور تعزیت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اکرام اللہ گنڈا پور کی تحریکِ انصاف سے گہری وابستگی تھی۔
عمران خان نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ دشمن بلا تمیز و تفریق انتشار کیلئے ہاتھ پاؤں مار رہا ہے۔ لیکن وہ ہمارے عزم میں شگاف ڈال سکتا ہے نہ ہی تقسیم میں کامیاب ہو گا۔