صدرمملکت،نگران وزیراعظم اورچیئرمین تحریک انصاف سمیت دیگر سیاسی رہنماؤں ن کا خودکش حملے میں اکرام اللہ گنڈا پورکی شہادت پرافسوس کا اظہار

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اکرام اللہ گنڈا پورکے قافلے پرخودکش حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی،،نگران وزیراعظم ناصرالملک نے خودکش حملے میں اکرام اللہ گنڈا پورکی شہادت پراظہارافسوس کیا،،چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی نے بھی کلاچی میں بم دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی،،ان کا کہنا تھا کہ دہشتگرد ملکی ترقی،خوشحالی اورجمہوریت کوسبوتاژکرنے کے درپے ہیں،دہشت گردوں کومذموم مقاصد میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے،،انھوں نے کہا کہ ایسےعناصرکی حوصلہ شکنی کی جائے جوملک میں افراتفری پھیلانا چاہتے ہیں،سیاسی جماعتوں کوجمہوریت کی بقا،ملکی ترقی کیلیےاپنی صفوں میں اتحادپیداکرناہوگا،،کلاچی میں خودکش حملے میں اکرام اللہ گنڈا پورکی شہادت پردیگرسیاسی وسماجی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہارکیا