سابق وزیراعلی اور متحدہ مجلس عمل کے امیدوار اکرم خان درانی پر ایک اور قاتلانہ حملہ ناکام ہوگیا

بنوں کےعلاقےبسیہ خیل میں سابق وزیراعلی اور جمعیت علمائے اسلام ف کے رہنمااکرم خان درانی کی گاڑی پرفائرنگ کی گئی تاہم وہ محفوظ رہے، نامعلوم حملہ آور فائرنگ کے بعد فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے، سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دیں،حملہ آوروں کی تلاش کے لیے علاقے میں سرچ آپریشن بھی کیا جا رہا ہے،واقعے پر سیاسی جماعتوں کے رہنماوں نے مذمت کی ہے۔بنوں میں اکرم خان درانی کے قافلے پر چند روز قبل 13 جولائی کو بھی بم حملہ ہوا تھا جس میں 5 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہوگئے تھےجبکہ اکرم درانی محفوظ رہے تھے،اکرم خان درانی انتخابات میں متحدہ مجلس عمل کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 35 سے تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے مد مقابل الیکشن لڑ رہے ہیں۔ادھر بنوں کے علاقے جانی خیل میں پولیس اور سیکورٹی فورسز نے مشترکہ سرچ آپریشن کیا۔ پولیس کے مطابق فائرنگ کے تبادلہ میں 1 دہشت گرد ہلاک اور 1 زخمی ہوگیا۔