جنہوں نے پچھلی بار دھاندلی کے رکارڈ بنائے، آج وہ دھاندلی کا شورکررہے ہیں, چیئرمین تحریک انصاف عمران خان

کراچی ایئر پورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے عمران خان کا کہناتھا کہ،، ان پر خود کش حملوں کا خطرہ ظاہر کیا گیا اور کہا گیا کہ آپ کو ٹارگٹ کرنے کیلئے دو حملہ آور آچکے ہیں لیکن اس کے باوجود بنوں اور کرک گیا،، یہ الیکشن پاکستان کیلئے تاریخی ہے اس لیے لوگوں کے پاس جارہے ہیں،، انہوں نے کہا کہ ، جنہوں نے پچھلی بار دھاندلی کے رکارڈ بنائے، آج وہ دھاندلی کا شورکررہے ہیں،، یہ لوگ چور مچائے شور کی مانند پہلے ہی شروع ہوگئے ہیں عمران خان نے آئی جی سندھ سے اپیل کی کہ ،، پی ٹی آئی کے لوگوں کو انتخابی مہم میں پریشانی ہورہی ہے انہیں سہولیات مہیا کی جائیں