جمعیت علماءپاکستان نے حلقہ این اے ایک سواکتیس سے خواجہ سعدرفیق کی حمایت کااعلان کردیا

لاہورمیں پریس کانفرنس کے دوران جمعیت علما پاکستان کے مرکزی سیکرٹری جنرل شاہ اویس نورانی نے حلقہ این اے ایک سواکتیس سے مسلم لیگ ن کے امیدوار سعدرفیق کی حمایت کا اعلان کیا،،شاہ اویس نورانی نے کہا کہ عمران خان نے غیرمہذب معاشرہ تشکیل دیا،انقلاب کے نام پربے حیائی کو فروغ دیا،عمران خان نے دوسروں کی عزت نفس مجروع کرنے کے علاوہ کوئی کام نہیں کیا, خواجہ سعدرفیق نے کہا کہ حنیف عباسی کے خلاف رات گیارہ بجے فیصلے آئیں گے توسوالات ضروراٹھیں گے،بھٹواورنوازشریف کے خلاف بھی ایسے فیصلے آئے،،ایسے فیصلے معاشرے کوتقسیم کرکے تلخیوں کوابھاریں گے, خواجہ سعدرفیق کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کومیدان میں برابرکھیلنے کا موقع نہیں دیا جارہا،،لیگی امیدوارفجر سےمغرب تک مقدمات کی پیشیاں بھگت رہےہیں،جب انتقام لیا جائے گا اورکام کرنے سے روکا جائے گا توعوامی ردعمل آئے گا