تنظیم آزادی فلسطین کامشرقی بیت المقدس میں10عمارتیں گرانے کی اسرائیلی دھمکی کی عالمی تحقیقات کا مطالبہ
تنظیم آزادی فلسطین نے SUR بحرگائوں میں دس عمارتیں مسمار کرنے کی اسرائیلی دھمکی کی عالمی تحقیقات کرانے کا مطالبہ کیا ہے ۔ایک بیان میں فلسطین کی تحریک آزادی کے انسانی حقوق اور سول سوسائٹی کے محکمے نے کہاکہ بین الاقوامی قوانین کے تحت عمارتیں گرانا جنگی جرم سمجھا جاتا ہے اوراس دھمکی کے بعد نگرانی اور تحقیقات کی کمیٹی بھیجنے اور فلسطینی عوام کو عالمی تحفظ فراہم کرنے کی ضرورت ہے ۔اس حوالے سے فلسطینیوں نے کہاکہ عمارتیں مسمار کرنے کی اس پالیسی کا مقصد مقبوضہ بیت المقدس میں ان کی آبادی کو روکنا ہے تاکہ یہودی آباد کاروں کے حق میں آبادی کاتناسب تبدیل کیاجاسکے۔