پاکستان نے دہشت گردی کا کامیابی سے خاتمہ کیاہے،وزیرخارجہ

پاکستان علاقائی استحکام کیلئےافغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا، وزیرخارجہ وزیرخارجہ نے کہاکہ دہشت گردی سے متاثرہ قبائلی اضلاع میں پُرامن انتخابات کاانعقاد ترقی اور خوشحالی کاآغاز ہے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان علاقائی استحکام کے لئے افغان امن عمل کی حمایت جاری رکھے گا۔ انہوں نے کہاکہ خطے میں امن واستحکام کے خواب کے ساتھ آج ہم امریکہ میں موجود ہیں۔ شاہ محمودقریشی نے کہاکہ وزیراعظم عمران خان صدرڈونلڈٹرمپ کے ساتھ نیاپاکستان کے لائحہ عمل کے حوالے سے تبادلہ خیال کریں گے۔ انہوں نے کہاکہ پاکستان چین پاکستان راہداری سے فائدہ اٹھانے کے لئے دنیاکاخیرمقدم کرتا ہے اور یہ سرکاری اور کاروبارکے لئے کھلی ہے۔