حکومت ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لئے پُرعزم ہے،شیخ رشید

ریلوے کے وزیرشیخ رشیداحمد نے کہاہے کہ حکومت ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کو جدید بنانے کے لئے پُرعزم ہے جس کامقصدادارے کی کارکردگی بڑھانا اور عوام کومعیاری سفری سہولتیں فراہم کرناہے۔ ایک نجی نیوزچینل سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ایم ایل ون منصوبہ ریلوے کے بنیادی ڈھانچے کوجدیدبنانے کاواحد حل ہے۔ شیخ رشیداحمدنے کہاکہ غیرمنافع بخش ٹرینیں بند کی جائیں گی