بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کی چاررکنی کمیٹی آج پاکستان پہنچ رہی ہے

بین الاقوامی ٹینس فیڈریشن کی چاررکنی کمیٹی آج پاکستان پہنچ رہی ہے جو پاکستان اوربھارت کے درمیان ڈیوس کپ مقابلے کے انعقاد کے لئے پاکستان ٹینس فیڈریشن کی طرف سے کئے گئے انتظامات کاجائزہ لے گی۔پاکستان ٹینس فیڈریشن کے خصوصی نائب صدر محمدخالدرحمانی نے کہاہے کہ ڈیوس کپ مقابلے بھرپوراندازمیں منعقدکرانے کے لئے تمام ضروری انتظامات کئے گئے ہیں۔