تاریخی لمحہ: وزیراعظم اورامریکی صدرکی ملاقات آج ہوگی
وزیراعظم عمران خان اورامریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ کے درمیان تاریخی ملاقات آج ہوگی،ملاقات میں آرمی چیف بھی شریک ہوں گے،امریکی صدر وائٹ ہاؤس میں وزیراعظم عمران خان کا استقبال کریں گے،دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقاتوں کی دو نشستیں ہوں گی۔ تفصیلات کے مطابق صدرٹرمپ اوول آفس میں پاکستانی وزیراعظم کا پرتپاک خیر مقدم کریں گے اور دونوں رہنمائوں کی ملاقات کے بعد ظہرانے کا اہتمام کیا جائیگا جس میں کابینہ کے ارکان اور امریکی محکمہ دفاع کے اعلیٰ حکام شرکت کریں گے۔ آرمی چیف قمرجاوید باجوہ وزیر اعظم عمران خان کے ہمراہ وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں شرکت کریں گے، آرمی چیف پنٹاگون کا دورہ اور امریکی ملٹری قیادت سے بھی ملیں گے۔ یہ ملاقات امریکہ اور پاکستان کے تعلقات کی تجدید کے حوالے سے دونوں رہنمائوں کی کوششوں کا حصہ ہے۔ فریقین کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری میں دوطرفہ تعاون میں اضافے اور جنوبی ایشیا میں عموماً اور افغانستان میں خصوصا قیام امن کیلئے ملکر کام کرنے سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال ہوگا۔ وزیراعظم عمران خان آج ورلڈ بینک کےصدرسے ملاقات کریں گے، آئی ایم ایف کےایکٹنگ ایم ڈی سےبھی ملاقات شیڈول ہے وزیراعظم کی امریکی ایوان کی اسپیکرنینسی پلوسی سے بھی ملاقات ہوگی جبکہ پاکستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے دورے کے دوران مختلف کمپنیوں کے سربراہان سے بھی ملاقات کریں گے