ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم رہے گا: محکمہ موسمیات
محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ تاہم ژوب، قلات، میرپورخاص، حیدرآباد،ہزارہ،لاہور، گوجرانوالہ ڈویژنوں، اسلام آباد اورکشمیرمیںتیز ہوائیں چلنے اور کہیں کہیں گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔ آج صبح بعض اہم شہروں کا کم سے کم درجہ حرارت یہ رہا۔ اسلام آباد چھبیس ڈگری سینٹی گریڈ لاہوراورپشاور انتیس کراچی تیس کوئٹہ چوبیس گلگت بیس مظفرآباد اکیس اور مری سترہ ڈگری سینٹی گریڈ۔