شاہ سلمان کا سوڈان کے 1000 شہریوں کےلیے سرکاری طور پرحج کے انتظامات کرنے کا حکم
خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان عبدالعزیز آل سعود نے جمہوریہ سوڈان کے 1000 شہریوں کےلیے سرکاری طور پرحج کے انتظامات کا حکم دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی 'ایس پی اے' کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی ہدایت پرجمہوریہ سوڈان کے ایک ہزار شہریوں کے حج کے لیے سرکاری سطح پر انتظامات کیے گئے ہیں۔ سوڈان کے ان ایک ہزار عازمین حج کے سرکاری حج کےانتظامات کی ذمہ داری وزارت مذہبی امور ودعوت ارشاد اور خادم الحرمین خصوصی حج پروگرام کو سونپی گئی ہے۔ خادم الحرمین الشریفین حج پروگرام کے جنرل سپروائزر اور وزیر برائے مذہبی امور الشیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ سوڈان کے جن شہریوں کے سرکاری حج کا انتطام کیا گیا ہے ان میں یمن میں شہید ہونے والے فوج کے شہداء کے 500 لواحقین کو منتخب کیا گیا ہے جب کہ دیگر پانچ سو میں عام سوڈانی شہری ہیں۔ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدالعزیز آل الشیخ نے کہا کہ خادم الحرمین الشریفین کی طرف سے سوڈان اور دوسرے ممالک کے مسلمانوں کے لیے سرکاری سطح پر حج کے انتظامات کےاحکامات ان کی عالم اسلام کے لیے جذبہ خیر سگالی کی عکاسی کرتا ہے۔ سعودی عرب یمن میں سوڈانی فوج کی قربانیوں کو قدرکی نگاہ سے دیکھتا ہے جنہوں نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی دہشت گردوں کا مقابلہ کرتے ہوئے اپنی جانیں قربانیں۔ خیال رہے کہ سعودی فرمانروا کی طرف سے ہرسال فلسطین اور دنیا کے دوسرے ملکوں کے شہریوں کی بڑی تعداد کو اسلامی اخوت اور جذبہ خیر سگالی کے تحت خصوصی حج کرایا جاتا ہے۔ حج کے تمام اخراجات سعودی عرب کی حکومت ادا کرتی ہے۔